جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟
حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن نے ریاست بھرمیں ویلفیرہاسٹلس میں مخلوعہ 581 جائیدادوں پرراست تقررات کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
آج جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ہاسٹل ویلفیرآفیسر‘وارڈن‘میٹرن (دائی) کے علاوہ خواتین سپرنٹنڈنٹس کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
6تا27 جنوری 2023 آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔اطلاعات کے مطابق جاری کردہ اعلامیہ کے تحت ہاسٹل ویلفیرآفیسر گریڈ۔I(ٹرائیبل ویلفیر) کی 5‘ ہاسٹل ویلفیر آفیسر گریڈ۔II (ٹرائیبل ویلفیر) کی 106‘ ہاسٹل ویلفیر آفیسر گریڈI(خواتین۔محکمہ بہبود گی درج فہرست اقوام میں) کی 70‘ہاسٹل ویلفیر آفیسر گریڈII (مرد۔ محکمہ بہبود درج فہرست اقوام)کی 228‘ ہاسٹل ویلفیر آفیسر گریڈII (بی سی ویلفیر)کی140‘ وارڈن گریڈ I ڈائرکٹرآف ڈسیبلڈسینئرسٹیزنس ویلفیر کی 5‘ میٹرن گریڈIڈائرکٹر آف ڈسیبلڈ سینرسٹیزنس ویلفیر کی 3‘ وارڈن گریڈII ڈائرکٹر آف ڈسیبلڈسینئرسٹیزنس ویلفیر کی 2اور لیڈی سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہوم ان ویمن ڈیولیمنٹ‘ چائلڈ ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی 19 جائیدادوں پر راست تقررات کئے جائیں گے جس کے لئے اعلامیہ جاری کیاگیاہے۔